زیارت کے قریب نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح حملہ، سائٹ فارمین اغوا اور مشینری نذرِ آتش


زیارت (قدرت روزنامہ)زیارت کے قریب ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر کیمپ میں موجود عملے کو کمروں میں بند کر دیا اور سائٹ فارمین کو اغوا کر لیا۔ حملہ آوروں نے قیمتی تعمیراتی مشینری، جنریٹر اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب کیمپ میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ کمپنی کے مطابق بار بار سیکیورٹی کی درخواست کے باوجود لیویز فورس کی تعیناتی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے یہ حملہ ممکن ہوا۔ کمپنی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی غفلت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ عملے کی جانیں بھی خطرے میں پڑیں۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اغوا شدہ سائٹ فارمین کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert