کمزور ہڈیاں اور جوڑ پھر سے طاقتور۔۔ جانیں کھالی پیٹ 1 چمچ ساگو دانہ میں کیا ملا کر کھانے سے جسم پھر سے جوان ہوجائے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ بھی جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی کمزوری یا ہر وقت کی تھکن سے تنگ آ چکے ہیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ساگو دانہ کا ایک نہایت آسان مگر مؤثر نسخہ آپ کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی لا سکتا ہے۔
ساگو دانہ بظاہر ننھے سفید موتیوں کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ عام طور پر لوگ اسے بیماری کے دوران کھاتے ہیں، لیکن اگر اسے دودھ اور چینی کے ساتھ پکایا جائے تو یہ ایک مزیدار اور غذائیت سے بھرپور کھیر بن جاتا ہے۔ مگر آج ہم آپ کو اس کے استعمال کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے نہ صرف ذائقہ دوبالا ہوگا بلکہ آپ کی کمزور ہڈیاں اور جوڑ پھر سے طاقتور بن جائیں گے۔
ساگو دانہ — غذائیت کا خزانہ
ساگو دانہ میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ فائبر، پروٹین، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم جیسے اجزاء بھی موجود ہیں جو جسم کو اندر سے مضبوط بناتے ہیں۔
اگرچہ ساگو دانہ میں چکنائی کم ہوتی ہے، لیکن چونکہ اس میں توانائی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے وزن کم کرنے والے افراد کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔
دودھ کے ساتھ ساگو دانے کا کمال
ماہرین کا کہنا ہے کہ ساگو دانے کو پیس کر اس کا باریک پاؤڈر بنا لیں۔ روزانہ صبح کے وقت ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح گھولیں اور خالی پیٹ پی لیں۔ بس ایک ہفتے میں آپ خود محسوس کریں گے کہ جوڑوں کا درد، جسمانی کمزوری اور ٹانگوں کی تھکن جیسے غائب ہو گئے ہیں۔
وہ افراد جو نماز کے دوران بیٹھنے یا اٹھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں، یا جن کی ہڈیوں سے آوازیں آتی ہیں، ان کے لیے یہ نسخہ قدرتی شفا ثابت ہوسکتا ہے۔ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے ہڈیوں میں گودا پیدا ہوگا، ہڈیاں مضبوط ہوں گی اور جسم میں تازگی لوٹ آئے گی۔
صرف ایک ہفتہ آزمائیں اور دیکھیں ساگو دانہ کیسے بنے آپ کی صحت کا ساتھی۔
