محمد جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کے ساتھ نئی تصویریں
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے، محمد جنید صفدر کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر آج کل اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور آئے دن کسی نہ کسی تقریب کا انعقاد کیا جاتاہے ۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز جنید صفدر اور اُن کی والدہ نے پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر سے شادی کے ملبوسات کے سلسلے میں میٹنگ کی جس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ شام کی ایک تقریب سے اب نئی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
View this post on Instagram
اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔اس دوران خوش لباسی کے لیے مشہور سیاستدان مریم نواز نے سفید رنگ کا جوڑا، میچنگ کلچ، زیور اور سینڈلز پہنی ہوئی ہیں جبکہ جنید صفدر نے مرون مفلر کے ساتھ سیاہ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کے اس خوبصورت پہناوے کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں اور مسلم لیگ ن کے متوالوں کی جانب سے محمد جنید صفدر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے دعائیں دی جا رہی ہیں۔