محمد جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کے ساتھ نئی تصویریں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے، محمد جنید صفدر کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر آج کل اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور آئے دن کسی نہ کسی تقریب کا انعقاد کیا جاتاہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by #NawazSharif (@standwith_ns)

گزشتہ روز جنید صفدر اور اُن کی والدہ نے پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر سے شادی کے ملبوسات کے سلسلے میں میٹنگ کی جس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ شام کی ایک تقریب سے اب نئی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں .
اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں . اس دوران خوش لباسی کے لیے مشہور سیاستدان مریم نواز نے سفید رنگ کا جوڑا، میچنگ کلچ، زیور اور سینڈلز پہنی ہوئی ہیں جبکہ جنید صفدر نے مرون مفلر کے ساتھ سیاہ کوٹ پہنا ہوا ہے . سوشل میڈیا پر مریم نواز کے اس خوبصورت پہناوے کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں اور مسلم لیگ ن کے متوالوں کی جانب سے محمد جنید صفدر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے دعائیں دی جا رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں