70 سالہ شخص کے خاتون کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے، بیٹے کے دل دہلا دینے والے انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں مرد کے لرزہ خیز قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے شاہد کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ کہ والد کی گردن دھڑ سے الگ تھی اور دونوں ہاتھ کلائی سے کٹے ہوئے تھے۔برابر والے کمرے میں خاتون موجود تھی جس نے اپنا نام رباب ،سونیا اور پھر عاصمہ بتایا۔
مقتول شیخ محمد سہیل کے بیٹے نے مزید کہا کہ خاتون نے تیز دھار آلے سے میرے والد کو قتل کیا۔ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔خاتون کے خلاف مقدمہ قتل کی دفعات 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں 70 سالہ شخص کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون نے مقتول کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضا ملے ہیں، قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، خاتون خود بھی اعضا کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی۔ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ مقتول کی شناخت 70 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملزمہ کے مطابق مقتول شیخ سہیل ڈاکٹر تھا، میرا شوہر نہیں بلکہ بہنوئی تھا۔اس بیان کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار خاتون کا پہلا بیان مشکوک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات کو ون فائیو پر اطلاع ملی تو ہم جائے وقوع پر پہنچے، ابتدائی طور پر خاتون نے بتایا کہ یہ میرا شوہر ہے، خاتون اور مرد دونوں کئی سال سے ساتھ رہ رہے تھے، ڈیڑھ سال پہلے بھی خاتون پولیس اسٹیشن آئی تھی، خاتون نے پولیس کو کہا کہ شوہر خرچہ نہیں دے رہا، مقتول شیخ سہیل اور خاتون اکیلے رہتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے رہنے آتی تھی، ون فائیو سے اطلاع ملی کہ انسانی ہاتھ فلیٹ کے باہر پڑے ہیں، اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں ایک شخص کی لاش موجود تھی، لاش کے ہاتھ اور پیر نہیں تھے، سر بھی جسم سے الگ تھا جبکہ دوسرے کمرے میں خاتون آرام سے سو رہی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون قتل سے انکاری ہے جبکہ شواہد سارے اس کے خلاف ہیں، خاتون کے ہاتھ اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود ہیں، مقتول کی پہلے سے ایک شادی بھی ہے، آلہ قتل میں چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، خاتون کی اصل رہائش جونیجو ٹاون میں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق مقتول اور ملزمہ میاں بیوی نہیں، مقتول کی اپنی بیوی سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں، ملزمہ کے مطابق وہ مسلمان نہیں، مقتول مسلمان تھا۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمہ نے پولیس کے سامنے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی، شواہد اور قوی شہادتوں کے مطابق فلیٹ سے ملی خاتون ہی قتل میں ملوث ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

15 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

26 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago