ہانیہ عامر اور میرب علی کا سوشل میڈیا پر موازنہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام کے ایک فین کی جانب سے ہانیہ عامر اور میرب علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ذریعے اِن دونوں میں موزانہ کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’ہانیہ عامر بمقابلہ میرب علی، سالگرہ کا سرپرائز۔‘اس ویڈیو کا مقصد دونوں اداکاراؤں میں یہ موازنہ کرنا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے کون سی اداکارہ بہتر دوست ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو کے پہلے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کار سے لے کر ایک کیفے تک لاتے ہیں جہاں ہانیہ عامر کی سرپرائز برتھ ڈے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں حال ہی میں عاصم اظہر کے ساتھ ہر جگہ نظر آنے والی اُن کی قریبی دوست میرب علی عاصم اظہر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر لاتی ہیں اور عاصم اظہر کو سالگرہ کا سرپرائز دیتی ہیں۔

اس دوران اس ویڈیو میں عاصم اظہر کی والدہ گلِ رانا بھی نظر آ رہی ہیں۔


اس پوسٹ کو سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے اور متعدد اس پر کمنٹ کے ذریعے اپنے خیالات اور پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے ہانیہ عامر زیادہ بہتر تھیں۔
دوسری جانب چند صارفین نے میرب علی کی طرف داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم کے لیے میرب زیادہ اچھی ثابت ہوئی ہیں۔