آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ عوام سے براہِ راست ملاقاتیں اور مسائل سنے

فورسز کی کوشش ہے کہ عوامی تعاون سے بلوچستان میں دیرپا امن اور خوشحالی لائی جائے آئی جی ایف سی


شہریوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے کوئٹہ کے مختلف عوامی، تجارتی اور گنجان علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام، دکانداروں، مزدوروں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اور شہریوں کے روزمرہ مسائل، امن و امان کی صورتحال، اور کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اہم مقامات کا دورہ بھی کیا ۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے اپنے دورے کے دوران مشن روڈ، میزان چوک، شاہراہ لیاقت، لیاقت بازار، شاہراہ اقبال، منان چوک، اینسکمب روڈ، اور زرغون روڈ سمیت کوئٹہ کے مرکزی اور مصروف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کا قیام عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ایف سی بلوچستان عوام کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔

دورے کے دوران میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے عوام سے بغیر کسی پروٹوکول کے گھل مل کر گفتگو کی بازاروں میں موجود تاجر، دکاندار، مزدور اور شہری انہیں اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہو گئے کئی مقامی شہریوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں کوئٹہ شہریوں نے ان سے اپنے علاقائی مسائل، سڑکوں کی حالت، بجلی، صفائی، ٹریفک کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق شکایات و تجاویز پیش کیں۔

عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہیں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان نارتھ کے درمیان قریبی رابطے سے عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی نے کہا کہ فورسز کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے درمیان اعتماد و تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

ایف سی عوام کی فورس ہے، اور عوام ہی ہماری طاقت ہیں کوئٹہ کے شہریوں اور تاجر برادری نے آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے اس عوامی رابطہ دورے کو خوش آئند اقدام قرار دیا مقامی تاجروں کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

انہوں نے امن و امان کے قیام میں ایف سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے عوامی اعتماد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی کوشش ہے کہ عوامی تعاون سے بلوچستان میں دیرپا امن اور خوشحالی لائی جائے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی و بلدیاتی اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ روزمرہ سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے۔ آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فورسز کو دیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعاون جاری رکھیں۔

WhatsApp
Get Alert