کراچی: چینی شہری کو ٹیکسی نے غلطی سے کٹی پہاڑی پہنچا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک چینی شہری کو ٹیکسی ڈرائیور نے غلط فہمی کی بنیاد پر کٹی پہاڑی پہنچا دیا۔علاقہ پولیس کے مطابق چینی شہری کے کٹی پہاڑی پر گھومنے کی اطلاع ملی تھی، جسے اب اس کے گیسٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شاہراہِ نورجہاں چینی شہری کو تھانے لے آئے۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کا نام ماؤ فینکن ہے اور وہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔علاقہ پولیس نے بتایا کہ چینی شہری ماؤ فینکن ایئر پورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق چینی باشندے کو اردو اور انگریزی زبان نہیں آتی، اس کے پاس سے گیسٹ ہاؤس کی بکنگ کی رسید ملی، رسید میں موجود پتے پر چینی باشندے کو گیسٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی شہری سے ٹیکسی ڈرائیور سے متعلق معلومات لینےکی کوشش کی ہے، تاہم وہ زبان اور علاقے کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کچھ بتا نہیں سکا۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

5 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago