بلوچستان پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں، 15 افسران کے تبادلے، نوشکی، آواران، خضدار، ژوب، جھل مگسی اور دیگر اضلاع میں نئی تعیناتیاں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خبر:بلوچستان پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 7161-90/13(24)/A کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی بلال شیر کو پولیس لائنز کچھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ناصر حسین کو سی پی او کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او نوکنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد اکبر سنجرانی کو تافتان میں سیکیورٹی امور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔مزید برآں، سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کی سطح پر بھی متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں جن میں آواران، خضدار، ژوب، شیرانی، نوشکی، پنجگور، جھل مگسی، گچک، گیشک، گشکور سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے سرکلز گچک اور گشکور کے قیام کے بعد ان کے لیے بھی ایس ڈی پی اوز تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ “بی” ایریا کو “اے” ایریا میں منتقلی کے بعد امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔تبادلے کا حکم نامہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ایاز احمد بلوچ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری کیا۔

WhatsApp
Get Alert