کوئٹہ،کراچی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی‘سردار علی محمد قلندرانی اور مولانا منظور احمد مینگل کوتحقیقات کے بعد چھوڑ دیاشاہراہ پر ٹریفک معطل رہی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب آر سی ڈی روڈ (کوئٹہ،کراچی شاہراہ) پر مسلح افراد نے اچانک ناکہ قائم کر کے گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ شروع کر دی، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ ناکہ بندی تقریبا چار گھنٹے جاری رہی، اور شاہراہ سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران قلندرانی قبیلے کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن سردار علی محمد قلندرانی کے قافلے کو روکا گیا اور قافلے میں موجود گن مین کو عارضی طور پر حراست میں لیا گیا۔
ان کے اسلحہ اور گاڑیوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ اسی دوران مولانا منظور احمد مینگل کا قافلہ بھی موقع پر پہنچا، جنہیں بھی عارضی طور پر روکا گیا اور مختصر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔واقعے کے دوران شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی، جس سے عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کسی جانی نقصان یا جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی۔

WhatsApp
Get Alert