انصاف نہیں مل سکتا تو عدالتوں کی عمارتیں کھڑی کرنیکا کیا مقصد، علی احمد کرد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیئر وکیل علی احمد کرد نے کہا ہے کہ 2007ء میں وکلاء کی تحریک میں وکلاء کا بہت کردار تھا،وکلاء تحریک میں مجھے جو طاقت ملی جو جذبہ ملا وہ کبھی نہیں ملے گا،اسلام آباد کے وکلاء کے چیمبرز کی زمین حاصل کرکے رہونگا . جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا . مہمان خصوصی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد نے کہا جب انصاف نہیں مل سکتا تو عدالتوں کی عمارتوں کو کھڑا کرنے کا کیا مقصد ہے،میں کوئی بزنس مین نہیں جو صرف اپنے پیسوں کیلئے بات کروں،میں لوگوں کے حقوق کیلئے لڑنے والا ایک سپاہی ہوں. علی احمد کردنے کہاکہ جج وکیل کا وکالت نامہ دیکھنے کی بجائے ملزم کا چہرہ دیکھ کر اندازہ لگاتا ہے، کتنی بری بات ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے. انہوں نے کہا جیلوں میں 25 سے تیس فیصد لوگ بے گناہ بند ہیں، 7 سال جیلوں میں کاٹے،بڑی بات نہیں کرتا ، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وقاص ملک نےکہاکہ وکلاء برادری پر ظلم ہو رہا ہے اسی وجہ سے آج ہم نے اپنے قائد کو بلایا،ہمیں لائرز چیمبر کمپلیکس چاییے یہ ہمارا حق ہے ہماری زبان مت کھلوائیں،ججز اور میڈیا نہیں جانتا احسان خان نیازی کون ہے، ہم مافیا کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں