سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ

لندن(قدرت روزنامہ)گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت متعدد اداکار برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے . ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری کی گئی ، جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں .

اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں . فہرست میں تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جب کہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں . فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں . فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن32ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست میں سب سے زائد العمر شخص ہیں . ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں 14ویں، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں . فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں . بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39ویں نمبر پر ہیں . ’ایسٹرن آئی‘ کی ماضی کی فہرستوں میں بھی پاکستانی شخصیات شامل ہوتی رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں