سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ

لندن(قدرت روزنامہ)گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت متعدد اداکار برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری کی گئی ، جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جب کہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں۔فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔
فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن32ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست میں سب سے زائد العمر شخص ہیں۔ ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں 14ویں، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں۔
فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39ویں نمبر پر ہیں۔’ایسٹرن آئی‘ کی ماضی کی فہرستوں میں بھی پاکستانی شخصیات شامل ہوتی رہی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago