3 بار پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، واپس رجوع کرنے کی اب سکت نہیں، چوتھی بار پھر نکال دیں گے، شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے بے شک میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن میرا ووٹ پی ٹی آئی کا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ چاہیں گے پارٹی سے واپس رجوع کیا جائے؟ شیر افضل مروت نے جواب دیا نہیں بالکل نہیں، میرے دل میں سکت نہیں ہے۔ تین دفعہ انہوں نے نکالا ہے، چوتھی دفعہ پھر نکالیں گے، کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ پارٹی کے لئے اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ۔ عمران خان نے جن لوگوں کو ذمہ داری دی ہے اب ان کا کام بنتا ہے کہ وہ عوام کو نکالیں، دکھائیں، کہ قوم کو کس طرح سے اٹھانا ہے۔ 9 مئی کے بعد ہم نے اٹھایا تھا، جس پر لوگوں نے تنقید کی کہ عمران خان کا سودا تھا بیچ رہا تھا۔تو وہی سودا آج ہے، اپ بھی بیچ لیں۔

WhatsApp
Get Alert