بلوچستان : لیویز فورس میں بھرتیوں میں غیر مساوات، صرف چند اضلاع میں تعیناتیاں — چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے لیویز فورس میں بھرتیوں میں غیر مساوات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے باوجود بھرتیاں صرف چمن اور ڈیرہ بگٹی میں کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں خالی آسامیوں پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ چیئرمین اصغر علی ترین نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ داخلہ سے تفصیلی وضاحت طلب کرلی۔
