کھانا تک نہیں کھایا جا رہا۔۔ جانیں منہ کے تکلیف دہ چھالے ٹھیک کرنے کے لیئے سونف میں کیا ملا کر کھانا چاہیئے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منہ میں چھالے یا اندر سے زخم ہونا ایک عام مسئلہ ہے، جس میں کھانے پینے میں شدید جلن اور تکلیف ہوتی ہے۔ اکثر یہ چھالے معدے کی گرمی یا پیٹ کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے میں فوری اینٹی بائیوٹک لینے کے بجائے قدرتی ہوم ریمیڈیز آزمانا بہتر رہتا ہے۔
منہ کے چھالے ٹھیک کرنے کا آسان نسخہ
ایک چھوٹے پیالے میں تھوڑی سونف لیں اور اس میں ایک چھوٹا سا مسری کا ٹکڑا ڈال کر پانی بھر دیں۔
اسے رات بھر کے لیے ڈھکن لگا کر بھیگنے دیں۔
اگلے دن سونف کو چھان کر پانی الگ کر لیں، پانی ہلکا براؤن رنگت اختیار کر لے گا۔
صبح نہار منہ، برش کرنے کے بعد، اس پانی کو پی لیں اور تھوڑا سا پانی منہ میں گھما کر بھی رکھیں تاکہ زخم پر اثر ہو۔
اس عمل کو 4 سے 5 دن مسلسل دہرائیں۔
اس گھریلو نسخے سے نہ صرف منہ کے چھالے اور زخم جلد ٹھیک ہوں گے، بلکہ معدے کی جلن اور گرمی بھی کم ہو جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert