حریم شاہ کی شوہر کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے چرچے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں بلال کے ہمراہ جھولا جھولتے تفریح کرتے ویڈیوز شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Bilal shah (@hareem.shah_official_account)


حریم شاہ نے اپنی حالیہ پوسٹس پر بھی پہلے کی جانے والی پوسٹس کی طرح کمنٹ سیکشن مخصوص لوگوں تک ہی محدود کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس ماہِ ستمبر میں بلال شاہ نے حریم شاہ سے شادی کی تصدیق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کی تھی۔
دوسری جانب حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔