کترینہ کیف نے ہلدی رسم کی تصویریں شیئر کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی بار بی ڈول کترینہ کیف کی جانب سے اپنے دولہے وکی کوشل کے ہمراہ سوشل میڈیا پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں اُن کی ہلدی کی رسم کی ہیں۔
کترینہ کیف اِن نئی تصویروں میں اپنے دولہے وکی کوشل اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نہایت خوش اور ہلدی کی تقریب انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں وہ وکی کوشل کو اُبٹن لگا رہی ہیں، کترینہ اور وکی کوشل کے چہرے کی ہنسی اور اطمینان بتا رہا ہے کہ یہ جوڑی کتنی خوش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


کترینہ کیف نے نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن ’شکر، صبر، خوشی‘ بھی لکھا ہے۔کترینہ کیف کی ان نئی تصویروں میں اُن کے دیور، اداکار سنی کوشل کو بھی پرجوش انداز میں بھابی کے ساتھ تقریب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)


دوسری جانب وکی کوشل کی جانب سے بھی مداحوں کے ساتھ اس رسم سے لی گئی خوبصورت تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’شکر، صبر، خوشی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔