جنید صفدر شادی پر کس پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنیں گے؟نامورڈیزائنرنے تصویرشیئرکردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر پاکستان کے مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کردہ لباس اپنی شادی پر زیب تن کریں گے۔پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر و اداکار ایچ ایس وائے (حسن شہریار یاسین) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مریم نواز اور محمد جنید صفدر کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصویروں میں ملک کی یہ تینوں مشہور شخصیات خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔حسن شہر یار یاسین کا ا پنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’وہ خوش ہیں کہ اُن کے ڈیزائن کیے گئے سارے کپڑے جنید صفدر کو پورے آ گئے ہیں، جنید صفدر یہ سب لباس آنے والی تقریبات میں استعمال کریں گے،

اُنہوں نے فخریہ طور پر پاکستان ہی میں دستیاب مواد کا استعمال کرتے ہوئے کلاسک اور خوبصورت کپڑوں کے ڈیزائن بنائے ہیں۔‘انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں محمد جنید صفدر کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’میں نے جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک نرم مزاج اور خوش اخلاق پایا ہے، میری اور ٹیم ایچ ایس وائے کی جانب سے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ کے مستقبل کے لیے ڈھیر ساری نیک تمنائیں ہیں۔‘دوسری جانب ایچ ایس وائے کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو جنید صفدر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)