بلوچستان،7لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل، نیب نے چیئرمین سے ریفرنس داخل کرنے کی اجازت حاصل کر لی

بدامنی کا خاتمہ صرف کرپشن کی موثر سرکوبی اور احتساب کے خوف کے بحال ہونے سے ممکن ہے، نیب بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خوراک بلوچستان کے تاریخی 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد اکتوبرنومبر 2025 میں چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ یہ مقدار تقریبا 70 لاکھ بوریوں کے برابر ہے اور تخمینی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے 8 نومبر 2025 کو اجازت نامے پر دستخط کر دیے، جس کے بعد نیب بلوچستان اب احتساب عدالت کوئٹہ میں باقاعدہ ریفرنس داخل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اس کیس میں 80 سے زائد ملزمان شامل ہیں، جن میں سابق سیکریٹری خوراک، ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز، سائلوز کے انچارجز، ٹھیکہ دار اور نجی افراد شامل ہیں۔
نیب ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا تعلق کرپشن کے بڑھتے رجحان سے ہے، اور صرف موثر احتساب کے ذریعے کرپٹ عناصر کو بے خوف لوٹ مار سے روکا جا سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert