کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شہری کو کسی پرائیویٹ نام یا ذاتی نمبر سے سندھ پولیس کے نام پر کوئی پیغام موصول ہو تو وہ پیغام جعلی تصور کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert