بلوچستان حکومت غیر ملکی فنڈڈ این جی اوز کے دباؤ پر مغربی ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے

بلوچستان اسمبلی کا "منافی شریعت بل" حکومت نے عوام کے مذہبی جذبات مجروح کیے، سینیٹر مولانا عبدالواسع


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے گئے مبینہ منافیِ شریعت بل کی منظوری کو سخت تشویش، افسوس اور غم و غصے کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف ہیں، جبکہ حکومت نے حساس نوعیت کے موضوع پر غیر ذمہ داری، ہٹ دھرمی اور جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔ مولانا عبدالواسع کے مطابق جے یو آئی کے اراکین کی بھرپور مخالفت، نعرہ بازی اور احتجاج کو نظر انداز کرکے بل کو ہنسی مذاق میں پاس کرنا پارلیمانی روایات کی توہین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت غیر ملکی فنڈڈ این جی اوز کے دباؤ پر مغربی ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے، اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بل بھیجنے سے انکار حکومتی نیت پر مزید سوالات اٹھاتا ہے۔ جے یو آئی نے اعلان کیا کہ وہ اس شریعت مخالف قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور بہت جلد سخت لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو اعتماد میں لے گی۔

WhatsApp
Get Alert