بلوچستان اسمبلی اجلاس: پنجگور کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم میں تاخیر اور گوادر اسپورٹس فنڈز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی اسد بلوچ کی جانب سے پنجگور کے طلباء و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی تقسیم میں تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا گیا، جبکہ رکن اسمبلی ہدایت الرحمان کے گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور اسپورٹس فنڈز کے استعمال سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی متعلقہ محکمے نے جواب دیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی، جب کہ ایوان نے سینیٹر عرفان صدیقی، آغا سراج درانی اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ بھی کی۔ وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف یونس زہری نے محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے منصوبوں کی غلط تفصیلات فراہم کرنے پر اعتراض اٹھایا اور اسے ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسپیکر نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں درست جواب دیا جائے، ورنہ متعلقہ حکام سے جواب طلبی ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert