بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: تین قراردادیں پیش نہ ہو سکیں،اجلاس ملتوی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا تین اہم قراردادوں پر مشتمل تھا، تاہم کم عمری کی شادی سے متعلق بل کی منظوری کے دوران ایوان میں پیدا ہونے والی ہنگامہ آرائی کے باعث یہ قراردادیں پیش نہ ہو سکیں۔ اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے بعد اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کارروائی چلانا مشکل قرار دیتے ہوئے اجلاس 17 نومبر، سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس کے دوران ماحول اس وقت مزید کشیدہ ہو گیا جب اپوزیشن نے حکومت پر اپنی قراردادیں دبانے کا الزام لگایا، جبکہ حکومتی بینچوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون سازی ایوان کی ترجیح ہے اور تمام کارروائی قواعد کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔
