پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے،کپتان کے کھلاڑی علی زیدی بیان نے پاکستانیوں کا پارہ ہائی کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کہتے ہیں ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے لیکن مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے اور حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں گڈ گورننس ہے اور گڈگورننس کے مسئلے پر قابوپا لیاجائے گا۔

سیاسی مخالفین کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کے لیے منظور کی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کی منظوری پارلیمنٹ دے چکی ہے، الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمدکرائے۔پاکستان میں کرپشن سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے نکال دیں تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے۔