سونا خریدنے کا سنہری موقع؟ قیمت میں تاریخی کمی! جانیں کب تک ریٹ فکس رہیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور یہ نرخ کل بروز پیر 17 نومبر سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ 24 قیراط سونا 9 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 5,313 روپے فی جبکہ 10 گرام چاندی 4,555 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,083 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ ماہرین اس کمی کی وجہ طاقتور عالمی کرنسیاں اور سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ بتا رہے ہیں۔
