ناجائز تعلقات نے گھر اجاڑ دیا! کلہاڑیوں کے خوفناک وار، جانیں جرم کی دلخراش داستان


بادناپور(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے بادناپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ملکر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق سومتانا گاؤں کے رہائشی پرمیشور رام تھائیڈے کی شادی منیشا نامی لڑکی سے ہوئی جس کے بعد زندگی ہنسی خوشی بسر ہورہی تھی تاہم اس دوران منیشا نے اپنے دیور گیانیشور سے ناجائز تعلقات قائم کرلیے۔
پرمیشور رام تھائیڈے کو اپنی بیوی منیشا اور بھائی گیانیشور کے درمیان ناجائز تعلقات کا شک ہوا تو دونوں خوفزدہ ہوگئے اور پرمیشور کو راستے کا ہٹانے کا منصوبہ بنالیا۔
منصوبے کے مطابق دونوں نے مل کر کلہاڑی سے پرمیشور پر حملہ کیا اور اسے قتل کرکے لاش غیر آباد مقام پر چھوڑ دی جسے مقامی لوگوں نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ شک کی بناید پر پولیس نے منیشا اور گیانیشور کو حراست میں لیا اور ان دونوں نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔
افسوسناک واقعے سے پورے گاؤں میں سوگ و صدمے کی کیفیت ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے تاکہ جلد از جلد چالان عدالت میں پیش کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert