بلوچستان

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمالی علاقوں میں اگلے ہفتے بارش اور برف باری کا امکان محکمہ پی ڈی ایم اے نے موسم سرما میں ممکنہ برف باری سے بند سڑکیں کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے برف ہٹانے والی نئی جدید مشین کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر خان ناصر نے بتایا کہ بلوچستان میں موسم سرما شروع ہوچکا ہے اور اگلے ہفتے بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے میں سب سے زیادہ برف باری کان مترزئی،زیارت اور ملحقہ علاقوں میں ہوتی ہے

اس لئے کان مترزئی میں ایک مکمل ریسکیو اسٹیشن بنادیا گیا ہے جبکہ زیارت،لک پاس اور بولان میں بھی ریسکیو سنٹروں کے قائم کے منصوبے پر کام جاری ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بیرون ملک سے خریدی گئی برف ہٹانے والی نئی جدید مشین کوئٹہ پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری بھی جلد کوئٹہ پہنچ جائے گی جس سے برف باری کے دوران شاہراہوں سے برف صاف کرنے اور ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں