“بلوچستان میں پہلی سے ساتویں جماعت تک امتحانات کا آغاز، سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہونگی “

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان کے تحت صوبے میں پہلی جماعت سے لے کر ساتویں کلاس تک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، یہ امتحانات 16 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے، جس کے بعد 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت کلاس 8 کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔
تعلیمی شیڈول کے حوالے سے ایک اہم اعلان یہ بھی کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری سکولز بند کر دیے جائیں گے۔ دوسری جانب، پنجاب کے تعلیمی نظام کے مطابق وہاں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی، اور تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔
