جنت کے اس پھل کو اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قدرت نے ہمیں اپنی بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے جنہیں ہم شمار کرنا بھی چاہیں تو نہیں کرسکتے۔ بات اگرغذا کی جائے تو پھلوں، سبزیوں اور میوہ جات کی ایک طویل فہرست ہے جو اپنے اندر کئی صحت بخش اجزاء لئے ہوئے جو ہماری صحت کو برقرار رکھنے مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہیں میں سفرجل (بہی) بھی شامل ہے۔
اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے اور اس کا ذکر کئی احادیث میں ملتا ہے۔ یہ ایک قدیم پھل ہے جسے صدیوں سے غذا اور بیماریوں کے لئے بطور دوا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔سیب کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اس پھل میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی 6، کاپر، آئرن، پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔کمزورجسم کو توانا بنانے اورقلب کے عارضے کے لئے اس سے بہترین کو ئی غذا نہیں، اس پھل کا رس اور مربہ دونوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

جلد کے لئے

سفرجل (بہی) میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنزجلد کو صحت مند اور جواں بنانےمیں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ ساتھ ہی جلد کے داغ دھبوں کو صاف کرتے ہیں اورسورج کی مضر شعاعوں سے بھی جلد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

قلب کے لئے

سفرجل (بہی) کا استعمال قلب کے مسائل اور سینے کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، یہ سینے کے دباؤ کو دور کرنے اور امراض قلب کو ٹھیک کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اندرونی سوزش کو کم کرنے اور عارضہ قلب جیسی دائمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں اور سینے کی جکڑن کو دور کرتے ہیں جس سے دل کے دورے جیسے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لئے

حاملہ خواتین میں اس پھل کا استعمال نومولود کو کئی بیماریوں جیسے دل کے امراض سے تحافظ فراہم کرتا ہے اور ماں کو توانا بناتا ہے۔

الرجی

یہ کئی طرح کی الرجی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اگر جلد کی سوزش پر جیل کی صورت میں لگایا جائے تو یہ جلد کے لئے فوری راحت کا سبب بنتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

سفر جل (بہی)میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ،وٹامن سی اور ای قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں وٹامن سی جسم میں خون کے سفید خلیات کی افزائش کرتاہے اور اس طرح جسم وائرس اور بیکٹیریا سے محفوظ رہتا ہے۔

بلڈ پریشر کے لئے

اس میں موجود پو ٹاشییم ایک اہم منرل ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مدد فراہم کرتا ہے،یہ خون کی نالیوں کے کھچاؤ کو کم کر کے دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو بھی کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔