ہرنائی میں کم عمر کینسر کی مریضہ مدیثہ بخاری اعزازی ڈپٹی کمشنر مقرر ڈی سی آفس میں ذمہ داریاں انجام دیں

مدیثہ بخاری نے سائلین کے مسائل سنے، تجاویز دیں اور پروٹوکول کے ساتھ شہر کا دورہ کیادلوں کو جیت لینے والا اقدام،شہری


ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی کی کلی شیخان سے تعلق رکھنے والی کم عمر کینسر کی مریضہ بی بی مدیثہ بخاری کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے جذبہ ہمدردی اور حوصلہ افزائی کے طور پر اعزازی ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سونپ دیا۔اعزازی تقرری کے بعد مدیثہ بخاری نے ڈی سی آفس میں باقاعدہ طور پر آکر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے بہترین تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے متعدد سرکاری دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔اعزازی ڈپٹی کمشنر کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ڈی سی کی گاڑی میں شہر کا گشت بھی کرایا گیا، جس دوران مختلف سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی ارشد حسین جمالی کے اس مثبت اور حوصلہ افزا اقدام نے نہ صرف مدیثہ بخاری کے چہرے پر خوشی بکھیر دی بلکہ شہریوں کے دل بھی جیت لیے۔ شہریوں نے اس انسانی اور حوصلہ بڑھانے والے عمل کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert