سلمان خان کا دورہ سعودی عرب ! دبنگ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے دونوں ہاتھوں کے نشان لیے گئے ہیں جنہیں سعودی دارالحکومت کے سیاحتی اور تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں وال آف فیم پر لگایا جائے گا۔سلمان خان ان دنوں دبنگ ٹورز کیلئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں ان کے ہمراہ شلپا شیٹی، سائی منجریکر، گورو رندھاوا، سنیل گروور سمیت کئی بڑے نامشامل ہیں۔اداکار آج ریاض میں میوزک کنسرٹ میں لائیو پرفارم کریں گے

جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سلمان خان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایک اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ دبنگ خان کے دونوں ہاتھوں کے نشان لیے گئے ہیں جنہیں سعودی دارالحکومت کے سیاحتی اور تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں وال آف فیم پر لگایا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’ریڈ سی فلم فیسٹول‘ بھی جاری ہے جس میں بھارتی اور ہالی وڈ اداکار و اداکارائیں بھی شریک ہیں۔