رقیاتی منصوبوں، بالخصوص صاف پانی، بجلی، تجارت، زراعت، تعلیم اور مواصلات کے منصوبوں میں تاخیر یا معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے، حاجی ولی محمد نورزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے واضح کیا ہے کہ سماجی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت موجودہ حکومت کا نصب العین ہے، جبکہ مستحکم معیشت اور عوام کی زندگیوں میں نمایاں ترقی ان کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص صاف پانی، بجلی، تجارت، زراعت، تعلیم اور مواصلات کے منصوبوں میں تاخیر یا معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے، اور حکومت کی پالیسی کا اہم جزو فنڈز کی بروقت فراہمی اور مکمل نگرانی ہے۔ حاجی نورزئی نے زور دیا کہ صوبے اور عوامی ترقی کے ضمن میں کرپشن اور سفارش کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام جاری اسکیموں کی تکمیل کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ بلوچستان اپنے عوام کے لیے معاشی ترقی، خوشحالی، شفافیت اور ایک مضبوط، پائیدار مستقبل کی جانب گامزن ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert