“پشتونخوامیپ نے کبھی حقوق پر سودا بازی نہیں کی، جمہوری قوتیں ہمارا بیانیہ اپنا رہی ہیں: شراف آغا ‘ مجید اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے عوام کے حقوق کی دفاع کی ہے اور کبھی بھی اس پر سودا بازی نہیںکی ، عوام کے حقوق کو مال غنیمت سمجھ کر غصب کرنیوالوں کا احتساب عوام ضرور کرینگے۔ ملک کی سیاسی ، جمہوری جماعتیںو قوتیں اور جمہوری عوام خان شہید عبدالصمد خا ن اچکزئی، محمود خان اچکزئی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کا بیانیہ اپنا رہے ہیں جو کہ ہماری درست سیاست وپالیسیوں پر مہر تصدیق ہے۔ قومی ، سیاسی ، جمہوری موقف پر ڈٹ کر ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے پشتونخوامیپ اپنے سیاسی جمہوری پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہیں، آج ملک کی جمہوری پارٹیوں اور قوتوں میں پشتونخوامیپ کو جو مقام حاصل ہے اس کے پیچھے تاریخ ساز جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں ۔پارٹی کارکنان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 52ویں برسی کے جلسہ عام کی بھرپور تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری دوست محمدلونی، ضلع معاونین محمد حیات بڑیچ، نعیم اچکزئی، عطاء اللہ امیری ،تحصیل سیکرٹری سریاب نیازبڑیچ، اطلاعات سیکرٹری صدام اچکزئی ودیگر مقررین نے تحصیل سریاب پشتونستان تختانی بائی پاس علاقائی یونٹس سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں صلاح الدین اچکزئی علاقائی سیکرٹری، عبدالرازق اسحاق زئی سینئر معاون سیکرٹری ،لالی افغان اطلاعات سیکرٹری، حاجی عبدالحئی مالیات سیکرٹری ،عبدالقاہر رابطہ سیکرٹری ،حاجی اختر جان، فیروز خان، ثناء اللہ ،فضل الرحمن توخئی معاونین منتخب ہوئے۔ منتخب کابینہ سے ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی نے حلف لیا۔ کانفرنس میں تحصیل ایگزیکٹیوز وکمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں امیر افغان علاقائی سیکرٹری، حمید خلجی سینئر معاون سیکرٹری، سمیع اللہ دوتانی اطلاعات سیکرٹری ،حاجی محمد اللہ مالیات سیکرٹری ،حاجی خیر محمد آکا رابطہ سیکرٹری ،نصیب بڑیچ، حلیم افغان، مقیم لالا پشتون ،رحیم بڑیچ معاونین منتخب ہوئے۔ کانفرنس سے جمشید دوتانی ، صابر رشتین، محمد حیات بڑیچ، نیاز بڑیچ ،صدام اچکزئی ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔منتخب کابینہ سے ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی نے حلف لیا۔ منعقدہ کانفرنسز کی صدارت تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے رہنمائوں بالخصوص خان شہید عبدالصمد اچکزئی و کارکنوں کی سروں کی قربانی پر تاریخی سرزمین پشتونخوا اور اپنے قومی وجود کی بقاء کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور اپنے بہادر اور باشعور عوام کی تائید وحمایت سے پشتون قومی سیاسی تحریک کو ناقابل تسخیر قوت میں بدل دیا ہے ۔ پشتونخوامیپ نے محکوم اقوام اور ملک بھر کے عوام کی جمہوری تحریکوںاور ملک گیر اتحادوں کی جدوجہد میں رہنماء کردار ادا کیا ہے آج بھی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی ، جمہور کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی جاری جدوجہد میں عوام نے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرتے ہوئے 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 52ویں برسی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرنی ہوگی ۔

WhatsApp
Get Alert