کیسکو نے شہر کے 11kv فیڈروں کو بجلی چوری سے پاک کر کے لوڈشیڈنگ ختم کر دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے صوبے کے تمام علاقوں میں صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بجلی کی غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کے تحت لوڈشیڈنگ فری منصوبہ پر کام جاری ہے، جس میں کوئٹہ کے 11kv فیڈروں کو بجلی چوری سے پاک کرنے اور غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
ان اقدامات سے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کیسکو صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نئے اقدامات بھی کر رہا ہے، جس میں صارفین واٹس ایپ نمبر 03198088439 پر بجلی بل، شناختی کارڈ کی کاپی اور ایکٹو موبائل نمبر کے ساتھ رابطہ کر کے مسائل حل کرا سکتے ہیں۔
اسی طرح نئے کنکشنز کے حصول کے لیے بھی تحریری درخواست یا آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں نیا کنکشن نصب کیا جا سکے۔ کیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اور اپنے علاقے میں بجلی چوروں کی نشاندہی کر کے کمپنی کو تعاون فراہم کریں تاکہ تمام صارفین کو جائز بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert