9 مئی جلائو گھیرائو کیس، سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی ضمانت منظور


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ کی 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی لاہور نے مغلپورہ میں جلائو گھیرا ئو اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب کی ضمانت منظور کرلی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی دیگر ضمانتوں پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ تھانہ مغل پورہ پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

WhatsApp
Get Alert