وزارت مذہبی امور نے خدام الحجاج اور ناظمین کیلئے 30نومبر2025 تک درخواستیں طلب کرلیں

امیدواروں کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کیا جائے


اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے حج2026کے موقع پرحجاز مقدس میں خدمات سرانجام دینے والے خدام الحجاج اور ناظمین کیلئے 30نومبر2025 تک درخواستیں طلب کرلیں،امیدواروں کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس )کے ذریعے کیا جائے گا، بنیادی پے سکیل 11 سے 18تک کے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل ہونگے۔
امیدواروں کا انتخاب تمام علاقوں کیلئے مختص کوٹے کی بنیاد پرکیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن اوردستیاب اعدادوشمارکے مطابق امیدواروں کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس تحریری امتحان اور جسمانی صلاحیت کی جانچ کے ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جسمانی صلاحیت کا ٹیسٹ تحریری امتحان کے بعد کیا جائے گا اور یہ صوبائی ، علاقائی کوٹے کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، جسمانی صلاحیت کے ٹیسٹ میں 5کلومیٹر دوڑ اور تیز قدمی شامل ہوگی جو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا ہوگی، فزیکل ٹیسٹ کا اعلان این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد کیا جائے گا۔
فزیکل ٹیسٹ کی اہلیت کے لئے امیدوار کو تحریری امتحان میں 40فیصد نمبرحاصل کرنا ہونگے۔ امیدواروں کی این ٹی ایس کے ذریعے بھجوائی گئی درخواست پر فراہم کردہ معلومات کو حتمی تصورکیا جائے گا، اس لئے امیدواروں کو چاہئے کو وہ اپنے اصل پے سکیل کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں درخواست دیں، امیدوار اپنے متعلقہ محکمہ سے مقررہ وقت پر این او سی حاصل کریں گے، اس کے بغیرامیدوار کو نا اہل تصور کیا جائیگا، ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ 70فیصد(ریپیٹرز) اور 30فیصد نئے امیدوار منتخب کئے جائیں گے۔
ڈیوٹی کی خاص نوعیت کے پیش نظر سپروائزری پوزیشنز کیلئے 10فیصد نشستیں جبکہ فیلڈعملے کیلئے 30فیصد نشستیں سول محکموں کے یونیفارم پہننے والے جس میں پولیس، اینٹی نارکوٹکس فور س، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور ریسکیو1122کے ملازمین کیلئے مخصوص کی گئی ہیں ، جسمانی طور پر کمزور اورکسی بھی قسم کی معذوری رکھنے والے ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے، شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کی اصل دستاویزات کسی بھی مرحلے پر چیک کی جاسکتی ہیں اگر کسی جھوٹی یا غلط معلومات کا انکشاف ہوا تو ان کی درخواست کو منسوخ کردیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی زمرے میں خدام الحجاج اور ناظمین کی تعداد کو حج کوٹے یا سعودی تعلیمات کے مطابق اصل ضرورت کے پیش نظر کم یا زیادہ کرسکتی ہے اور وزارت کسی بھی مرحلے پر بغیرکوئی وجہ بتائے انتخابی عمل کو منسوخ یا معطل کرنے کا حق رکھتی ہے، انتخاب اور تربیتی عمل کے دوران امیدواروں کو کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا، درخواست دینے کیلئے طریقہ کار این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
امیدوار اپنی آن لائن مکمل کی ہوئی درخواست کا پرنٹ شدہ فارم اور مطلوبہ دستاویزات کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں رجسٹرڈ ڈاک(کوریئر) کے ذریعے این ٹی ایس ہیڈ کوارٹرز ، وزارت مذہبی امور، معاون ناظم ، پراجیکٹ 2026 اسلام آباد کو 30نومبر2025 تک ارسال کریں گے، غلط طریقے سے مکمل کیا گیا ، نامکمل یا ہاتھ سے جمع کرایا گیا۔
درخواست فارم قابل قبول نہیں ہوگا، منتخب امیدوار اصل دستاویزات وزارت مذہبی امور کو وزارت کی جانب سے طلب کئے جانے پر جمع کرائیں گے، درخواست دینے کے خواہشمند ملازمین ہر قسم کی معلومات کیلئے این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
write English news With headline

WhatsApp
Get Alert