وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف’’ہٹانے‘‘کی خبر کا پسِ منظر بے نقاب — ذاتی عناد اور فنڈز کے تنازع نے معاملہ بھڑکایا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی من گھڑت خبر کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے، جسے پارٹی ذرائع نے بعض رہنماؤں کی ذاتی ناراضی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر دوستین ڈومکی اور ایم پی اے لیاقت لہڑی نے ذاتی عناد میں میڈیا پر بے بنیاد بیانات دیے۔
سینیٹر ڈومکی مبینہ طور پر ترقیاتی فنڈز میں اضافے کی منظوری نہ ملنے پر ناراض تھے اور انہوں نے اسی معاملے پر وزیراعظم سے بھی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی شکایت کی، تاہم وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو معاملے کی حقیقت سے آگاہ کر دیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز بڑھانے کا مطالبہ قواعد کے خلاف تھا۔
دوسری جانب ایم پی اے لیاقت لہڑی، جو پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہیں، گرین اور پنک بس سروس کے ٹھیکوں پر اختلافات اور مبینہ طور پر اپنی من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دلوانے میں ناکامی کے باعث وزیراعلیٰ سے ناراض تھے۔ پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں کے بیانات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert