بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں‘سلیم کھوسہ
دوستین ڈومکی کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے ، علی مدد جتک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں اور وہ ن لیگ کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے اور سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے، جو صوبے میں امن و ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک نے وضاحت کی کہ دوستین ڈومکی کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے اور بلوچستان حکومت میں کسی ہاوس تبدیلی کا امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو صدر آصف زرداری اور پارٹی کا اعتماد حاصل ہے اور مرکزی قیادت کے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینے والے لوگ محض میڈیا میں خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
