حکمران بنگلہ دیش نیپال اور سری لنکا کی مثالیں یاد رکھیں ملک میں عدل مساوات اور میرٹ کے بغیر ترقی اور امن وخوشحالی ناممکن ہے،حافظ حمد اللہ

لوالائی (قدرت روزنامہ) جے یوآئی کے مرکزی رہنما سا بق سینیٹر حافظ حمداللہ نے لورالائی میں مدرسہ دارلعلوم حقانیہ میں دستار فضیلت کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ فکر دیوبند پر کاربند رہتے ہوئے سامراجیت آمریت اور انگریزوں کے بوٹ پالیشیوں کے خلاف تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ بنگلہ دیش تاریخی رہا انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں بڑی تبدیلی کیلئے تیار رکھے ہم آزادی کی حقیقی جنگ لڑنے جارہے ہیں اس ملک میں انقلاب آکر رہے گا حکمران بنگلہ دیش نیپال اور سری لنکا کی مثالیں یاد رکھیں ملک میں عدل مساوات اور میرٹ کے بغیر ترقی اور امن وخوشحالی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں نہ آئین ہے اور نہ ہی کوئی قانون وضابطہ ہے ملک افرا تفری بد امنی دہشت گردی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن میں آئندہ گونگے بہرے اور سیاست کے لفظ سے نابلد نمائندوں کو ووٹ نہ دیں وہ اس مقصد کیلئے اپ سے ووٹ لینے آئیں تو انھیں مسترد کریں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان لوگوں کو بھیجیں جو خاموش تماشائی بننے کے بجائے آپکے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں فارم 47 کے نمایندوں سے پارلیمنٹ بے توقیر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت ہی ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیت ہے کہ ہمارا اختلاف اپنی جگہ پر لیکن عمران خان نے جیل میں دو سال کا وقت گزار کر سبکو حیران کردیا ہے اس وقت ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو مل کر 8 فروری کے جعلی الیکشن کے خلاف متحد ہوکر تحریک چلانے کی ضرورت ہے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہونے تک اپنی تحریک شروع کرنی چاہیے آئین کی بالادستی قائم کیلئے بغیر ملک میں ترقی امن و خوشحالی نہیں اسکتی یہ بات واضح رہے کہ ہم نے سب سے پہلے اپنی تحریک الیکشن کے فوری بعد ہی شروع کر دی تھی موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آئی ہے جسکو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست می بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ہم کم سے کم نقاط پر حکومت کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کال کے منتظر ہیں اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی طور پر بحران کا شکار رہیگی انہوں نے کہا کہ مولانا اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش نہیں رکھتے ہمیں محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب میں آئمہ کرام کو دس روپے کا لالچ دیکر علماء کے ضمیر کو نہیں خرید سکتی یہ منصوبہ بھی ناکام ہوگا اگر ملک میں آزادانہ و منصفانہ اور ازاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں فوری عام انتخابات نہ ہوئے تو ملک اسی طرع بے روزگاری بد امنی عدم استحکام اور دہشت گردی کا شکار رہیگا
