بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا خونریز حملہ، فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، پولیس کی بھاری نفری طلب

ڈیرہ اسماعیل خان/ بنوں(قدرت روزنامہ)بنوں کے علاقے ہوید دردڑیز میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کالعدم تنظیم کے مسلح افراد نے امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دانش، کامران، ولی اللہ، محمد نیاز، نعمان اور دو سفیان نامی افراد شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقے میں تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
