وزیراعلیٰ کے پی کا مریم نواز کو خط: عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ اور بہنوں سے بدسلوکی پر سخت احتجاج، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی سمیت 4 مطالبات


پشاور/ لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں اور اہلِ خانہ سے مبینہ بدسلوکی پر شدید تشویش اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
خط میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرگان کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھانے جیسے اقدامات کو انسانی و اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے چار اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عملدرآمد، بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کا محاسبہ، جیل انتظامیہ کو واضح ہدایات اور ملاقاتوں کا باوقار نظام وضع کرنا شامل ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کے پی حکومت عمران خان کے مینڈیٹ پر قائم ہے لہٰذا ان کے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت فوری ایکشن لے۔

WhatsApp
Get Alert