“نہ جان محفوظ ہے نہ مال،شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے”— میر رحمت صالح بلوچ


پنجگور(ڈیلی قدرت) نیشنل پارٹی نے اپنے کارکن شہید ولید صالح بلوچ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے چہلم کے موقع پر 29 نومبر کو پنجگور میں ایک شاندار تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ریفرنس میں بھرپور شرکت کر کے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں اور متحد ہو کر قاتلوں کو سخت پیغام دیں۔ انہوں نے صوبے خصوصاً پنجگور کی سنگین امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس علاقے میں نہ جان محفوظ ہے نہ مال، اور “قتل عام کرنے والوں نے سلیمانی ٹوپی اور دستانے پہن رکھے ہیں”۔ میر رحمت صالح نے حکومتی مشینری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ناکامی کا الزام لگایا کہ وہ نہ قتل عام کو روک پا رہے ہیں اور نہ ہی قاتلوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے معصوم بھائی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عوام نے اب بھی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ آگ سب کے گھروں تک پہنچ جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert