“”بلوچستان میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام یوم سیاہ: صوبے بھر میں مساجد کے باہر پر امن احتجاج
محمود خان اچکزئی کا جمہوریت زندہ باد، آمریت مردہ باد سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدرو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی جانب سے گزشتہ روز21نومبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور ملک بھر میں مساجد کے باہر پر احتجاج کرتے ہوئے ’’ایسے دستور کو صبح بے نور میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا ۔ جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ آباد۔ عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو ‘‘ کے فلگ شگاف نعریں لگانے کے اعلان کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع جن میں جنوبی پشتونخوا کے اضلاع میں سیاہ جھنڈے لہرانے ، ہاتھوں پر پٹیاں باندھنے اور مساجد کے باہر پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ جبکہ کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوانتظامیہ پولیس کی جانب سے گھیرائو کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ (گلستان عنایت اللہ کاریز) ، لورالائی ،ہرنائی ، زیارت (سنجاوی) ، شیرانی ، ژوب، سبی، قلعہ سیف اللہ میں مساجد کے باہر احتجاج ہوئے ۔ پشتونخوا لائرز فورم کے زیر اہتمام ہائیکورٹ میںاحتجاجی یوم سیاہ منایا گیا۔مذکورہ بالا اضلاع ولعاقوں کوئٹہ شہر کے اکثریت مساجد کے سامنے یوم سیاہ اور پر امن احتجاج کے دوران شدید نعرہ بازی کی گئی ۔
