خواجہ آصف صدر ٹرمپ کی زبان میں بات کرتے ہوئے اسے خوش کرتے ہیں،سا بق سینیٹر حافظ حمداللہ


لوراالائی (قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے مرکزی رہنما سا بق سینیٹر حافظ حمداللہ نے لورالائی میں جے ٹی آئی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر جلال شاہ اخنذادہ کے گھر پر ٹی پارٹی کے شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا اسلام آباد میں ہزاروں دینی مدارس کو قبضہ کردہ اراضی پر تعمیر کے بیان کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اول تو اسلام اباد میں ہزاروں مدارس اور مساجد کہاں ہیں اگر وہ سچ کہہ رہے ہیں تو قوم اور اسمبلی پالیسی بیان میں اسے سچ ثابت کریں وہ ہمیشہ بے تکے بیانات کا سہارا لیتے ہیں ان میں نہ علامہ اقبال مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی اور نہ ہی جدوجہد آزادی کے ہیرو مولنا عبیداللہ سندھی کا ئی اثر رہا انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صدر ٹرمپ کی زبان میں بات کرتے ہوئے اسے خوش کرتے ہیں موصوف سیالکوٹ سے ایک عورت ریحانہ ڈار سے الیکشن ہارے ہوئے ہیں اور قبضہ تو دراصل انہوں نے ہی کیا ہے شہباز شریف کا پورا ٹبر اور حکومت قبضہ گیر مافیا پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف بھی امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے یہی زبان استعمال کرتے تھے لیکن آج وہ خود رہے نہ امریکی صدر رہے لیکن مدارس اور مساجد موجود ہیں کل خواجہ آصف بھی نہیں ہونگے مگر علماء مدارس مساجد اور طلبائ￿ موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم اپنی شرائط پر منظور کیا تھا لیکن 27 ویں آینی ترمیم کو 73 کے آئین کے روح کے منافی سمجھتے تھے اس لیے اسے مسترد کیا فیلڈ مارشل اورصدر کسی صورت آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہیں انکو استثنی اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے انھیں اسلامی نقطہ نظر اور آئین کے طابع ہوکراللہ اورعوام کوجوا بدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جبتک اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک اور عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ہر سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ
پارلیمنٹ اورحکومت دونوں زور زبردستی اور بوٹ کے طاقت سے وجود میں آئی لہذا یہ جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آئی ہے جسکو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی جمود کا اور شدید سیاسی ومعاشی بحران کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر بننے کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے پرجماعت کو کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے اگر ملک میں آزادانہ و منصفانہ اور ازاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں فوری عام انتخابات نہ ہوئے تو ملک مزید سیاسی عدم استحکام بے روزگاری بد امنی اور دہشت گردی کا شکار رہیگا

WhatsApp
Get Alert