بلوچستان اسمبلی کی قراردادوں پر موثر عملدرآمد نہیں ہو رہا، مانیٹرنگ میکانزم قائم کیا جائے — سلمیٰ کاکڑ کا بلوچستان اسمبلی میں خطاب

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) بلوچستان اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کی قراردادوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ میکانزم قائم کرنے کی اہم قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ مشترکہ قرارداد ویمن پارلیمانی کاکس کی رکن سلمیٰ کاکڑ، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور دیگر اراکین نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، لہٰذا حکومت ایک میکانزم قائم کرے جو تمام محکموں میں پیش رفت کی نگرانی کرے اور رکاوٹیں دور کرے۔ اسپیکر نے قوانین پڑھ کر وضاحت کی کہ قرارداد صرف سفارش ہوتی ہے، تاہم صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل بہتر ہو سکتی ہے۔
