دل کی بیماریوں کا سبب: ٹرانس فیٹی ایسڈ اور ہائیڈروجینیٹڈ آئلز پر پابندی لگائی جائے — فرح عظیم شاہ کا بلوچستان میں مطالبہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت)بلوچستان اسمبلی نے صنعتی طریقے سے تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈ (TFA) اور جزوی طور پر ہائیڈروجینیٹڈ آئلز (PHO) کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد ویمن پارلیمانی کاکس کی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے پیش کی۔ محرک فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ان مضر صحت اجزاء کے استعمال سے امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر خطرناک امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قرارداد میں سفارش کی گئی کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق کل چربی کے 2 فیصد سے زائد مقدار رکھنے والی غذاؤں کی پیداوار پر پابندی عائد کی جائے اور PHO کی تیاری و درآمد پر مرحلہ وار پابندی کے لیے فی الفور قانون سازی کی جائے۔ رکن اسمبلی سید ظفر علی آغا کے مطالبے پر اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے صوبے میں قائم تمام گھی اور آئل فیکٹریوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

WhatsApp
Get Alert