سردی کی شدت میں اضافہ، اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 5 ریکارڈ کیاگیا۔
دوسری جانب دنیا کے فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر موجود ہے، لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے نئی دلی پہلے نمبر پر جبکہ کولکتہ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
