پاکستانی خواتین نورا فتحی جیسا پرکشش جسم بنائیں یہ مردوں کا حق ہے! ڈاکٹر نبیحہ کا متنازعہ بیان


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیجہ کا کہنا ہے کہ اگر مرد خوبصورت جسم والی خواتین کو دیکھ رہا ہے تو اس کا حق ہے، ایسی خواتین نے اپنے جسم کو خوبصورت بنا رکھا ہے اور مردوں کو خوبصورتی چاہیے اگر مرد نورہ فتحی کو دیکھ رہے ہیں تو اس میں قصور پاکستان کی خواتین کا ہے کیونکہ ان کا جسم اس جیسا نہیں ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیجہ نے کہا کہ شادی کے بعد پاکستانی عورتیں وزن بڑھا لیتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر کو دیکھنے کو کچھ نہیں ملتا اور مردوں کا نورہ فتحی جیسی اداکارہ کو دیکھنا ان کی خواتین کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ڈاکٹر نبیجہ نے کہا کہ عورت کو بنایا ہی خوبصورتی کے لیے اگر وہ اپنا جسم خوبصورت نہیں بناتی تو پھر وہ مکمل طور پر تباہ حال ہیں۔پاکستانی عورتیں شادی کے بعد موٹی ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنا جسم نہیں سنبھال پاتی تو مرد اسے کیا دیکھے گا؟


اداکا رہ فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے نبیحہ نے کہا کہ اگر مرد نورا فتحی کو دیکھ رہا ہے تو اس میں مرد کا یا نورا کا کوئی قصور نہیں کیونکہ ہمارے یہاں اس جیسا جسم ملتا ہی نہیں ہے تاہم اگر پاکستانی خواتین بھی اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کی کوشش کریں تو یہ بھی نورا فتحی جیسا جسم بنا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرد نورا فتحی کو دیکھ رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو ایسا بنا لیں کہ لوگ اپ کو دیکھیں مگر یہاں ویسا باڈی اسٹرکچر نہیں ملتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں خواتین کی نسوانیت پر بات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکاراؤں ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی کا ذکر کیا اور کہا کہ آج کل ان جیسی جسمانی ساخت کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔
انہوں نے دونوں بھارتی اداکاروں کی جسامت پر بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا کہا کہ دونوں نے کولہوں کی سرجری کرا رکھی ہے اور ان کے کولہے دور سے ہی نمایاں نظر آتے ہیں۔
فضا علی کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو دیکھ کر باقی خواتین بھی چاہتی ہیں کہ ان کولہے بھی ان کی طرح نمایاں ہوں کیوں کہ خواتین کو لگتا ہے کہ مردوں کو یہ چیز لبھاتی ہے۔
اداکارہ و ٹی وی میزبان نے کہا کہ زیادہ تر مرد موبائل فون پر ریلز یا ویڈیوز دیکھتے ہوئے نورا فتیحی کو پیچھے سے اس وقت تک دیکھتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب خواتین دیکھتی ہیں کہ ان کے شوہر نورا فتیحی کو پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں تو وہ بھی اپنے کولہے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں۔
فضا علی کی جانب سے ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی سمیت دیگر خواتین کی جسمانی ساخت اور نسوانیت پر نامناسب انداز میں کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر )پر صارفین نے ڈاکٹر نبیجہ کے بیان کو بے وقوفانہ اور عورت دشمن قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ نورا فتحی سے دن میں دو درجہ روٹیاں بنوا لیں بچے سنبھال لیں اور دیگر کام کر لیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے فگر برقرار رکھتی ہے۔ کبھی تو عقل کی بات بھی کر لیا کریں۔
ایک اور صارف تارہ نے کہاکہ نورا فتحی نے جتنا پیسہ خود پر لگایا ہے اتنا بیویوں کو دو وہ بھی ویسی ہو جائیں گی۔ ہماری خواتین گھر، بچے، نوکری، سسرال سب سنبھالتی ہیں پھر بھی اپنا خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ایک خاتون صارف نے سوال پوچھاکہ اور جو عورتیں موتی توند والے مرد نہیں دیکھنا چاہیتیں ان کا کیا؟ وہ کچھ ایسا کہیں گی تو بے شرمی کا لیبل لگ جائے گا۔
ڈاکٹر نبیجہ ایک مشہور ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار ہیں جو اکثر سماجی مسائل پر تبصرہ کرتی ہیں۔ ان کے پچھلے بیانات بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں لیکن یہ حالیہ بیان عورتوں کے حقوق اور باڈی شیمنگ کے خلاف مہم چلانے والوں کے لیے خاص طور پر قابلِ مذمت قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert