ٹریفک قانون نافذ: موٹر سائیکل پر دونوں سواروں اور گاڑی میں اگلے افراد کیلئے سیٹ بیلٹ/ہیلمٹ لازمی — ٹریفک پولیس

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے لیے نئے سخت قوانین کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اگلی نشستوں پر بیٹھے دونوں افراد پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی لازمی ہوگی۔ ٹریفک پولیس حکام نے اس حوالے سے پبلک میسج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون، دونوں کا ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، اور اگر عقب میں بیٹھنے والے شخص نے ہیلمٹ نہیں پہنا تو موٹر سائیکل کے مالک کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اسی طرح، گاڑی میں اگلی نشستوں پر بیٹھے دونوں افراد کا سیٹ بیلٹ لگانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اور اگر ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تو مالک کو 10 ہزار روپے کا چالان بھیجا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سختی سے ان قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی ہے۔
